: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں میٹرو ریل کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کی تاریخ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی 7 مارچ کو فلک نما میں میٹروکے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔اندازے کے مطابق 5.5 کلومیٹر طویل اس میٹر و لائن کے لئے پر تقریباً 2 ہزار کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی۔ اگرچہ 2012 میں جوبلی بس اسٹیشن سے فلک نما تک اولڈ سٹی میٹرو کی تعمیر کے لئے منصوبہ تیار کیا گیا تھا، لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر اسے ایم جی بی ایس تک روک دیا گیا تھا۔ پرانے شہر میں سڑکوں کو چوڑا کرنے اور تعمیرات کے انہدام
کی وجہ سے کاموں میں تاخیر ہوئی۔ اگرچیکہ سابقہ حکومت کے دوران تمام رکاوٹیں دور کر دی گئیں اور ڈی پی آر سمیت تمام کام مکمل ہو گئے لیکن تعمیراتی کمپنی ایل اینڈ ٹی نے اسے نظر انداز کر دیا۔ بعد میں اقتدار میں آنے والی کانگریس حکومت نے پرانے شہر میں میٹرو پر توجہ مرکوز کی اور بجٹ میں بھی فنڈز مختص کئے۔واضح رہے کہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی اور قائد مقننہ مجلس اکبر الدین اویسی نے پرانے شہر میں میٹر و ریل کی تعمیر کے لئے کئی بار ریاستی حکومت سے نمائندگی کی تھی۔ اور اب ایم آئی ایم قائدین کی کاویشیں نتیجہ خیز ثابت ہورہی ہیں۔