ذرائع:
حیدرآباد:چیف منسٹر ریونت ریڈی نے متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ سکریٹریٹ میں ریاست میں محصولات کی وصولی کا جائزہ لیا۔ریونت ریڈی نےکمرشل ٹیکس، ایکسائز، رجسٹریشن اوراسٹیمپس، ٹرانسپورٹ، مائنز اینڈ جیولوجی،ٹی ایس ایم ڈی سی محکموں میں ریونیو اکٹھا کرنے کی تفصیلات کے بارے میں دریافت کیا۔چیف منسٹرنے مالی سال کے حساب سے محصولات اور ٹیکس وصولی کی تفصیلات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔چیف
منسٹرریونت ریڈی نے محکمہ کمرشل ٹیکس میں مقررہ ہدف کو مکمل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔
چیف منسٹر نے تجویز دی کہ محکمہ ایکسائز میں بے ضابطگیوں کی روک تھام اور ٹیکس کی مکمل وصولی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
ریاست کے تمام ڈسٹلریز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور انہیں کمانڈ کنٹرول روم سے منسلک کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔چیف منسٹر نے آپسی تال میل کے ساتھ کام کرنے کاسبھی محکموں کو عہدیداروں کو مشورہ دیا۔