ذرائع:
نئی دہلی:تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات بنیادی طور پر دونوں ریاستوں کی تقسیم کے مسائل پر تھی۔ امیت شاہ نے وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی دونوں چیف سیکریٹریز کو فون کریں گے اور تقسیم کے مسائل پر بات کریں گے۔ ریونت ریڈی نے نارکوٹک ڈرگ کنٹرول بیورو کے اضلاع کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مطابق آئی پی ایس کی تعداد بڑھانے کی اپیل کی۔تلنگانہ کی چیف سیکریٹری شانتی کماری بھی چیف منسٹرکے ہمراہ موجود
تھیں۔
چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ریاستی وزیرآبپاشی اتم کمار ریڈی نے جل شکتی کےمرکزی وزیرگجیندر سنگغ شیخاوت سے ملاقات کی۔ انہوں نے پالامورو-رنگا ریڈی لفٹ پروجیکٹ کے لئے ماحولیاتی اور تکنیکی منظوری دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پالامورو رنگا ریڈی کو قومی درجہ دیا جائے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی جمعرات کی صبح حیدرآباد سے دہلی کے لئے روانہ ہوئے۔ اس دورے کے تحت انہوں نے مالیات، صحت، آبپاشی اور صنعت سمیت مختلف امور پر مرکزی حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔