the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اعتمادنیوز:

حیدرآباد:ٹی پی سی سی کے صدر اور چیف منسٹر ریونت ریڈی 26 جنوری کو عادل آباد ضلع کے اندراویلی سے لوک سبھا انتخابات کے لیے پارٹی مہم کا آغاز کریں گے،کانگریس کااس مرتبہ کا ہدف 12 سے زیادہ سیٹیں جیتنا ہے۔ ریونت ریڈی ایک ماہ کے اندر اندر تمام 17 پارلیمانی حلقوں میں مہم چلائیں گے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ریونت ریڈی ریاستی حکومت اور کانگریس کے درمیان بہتر تال میل قائم کرنے کے لئے حکمت عملی تیارکی ہے۔ تاکہ لوک سبھا انتخابات کے لئے اسمبلی انتخابات میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کویقینی بنایا جا سکے۔
کانگریس نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں 118 سیٹوں میں سے 64 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اور نو لوک سبھا حلقوں میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔ اس کو آگے بڑھاتے ہوئے، اس کا مقصد باقی آٹھ حلقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنا ہے سوائے حیدرآباد کے جہاں بی آر ایس نے حکومت اور پارٹی کے درمیان بہتر ہم آہنگی کے ذریعے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں۔
اس سلسلے میں ریونت ریڈی 26 جنوری کے بعد ہفتہ میں تین دن سکریٹریٹ میں شام 4 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان پارٹی ایم



ایل ایز سے ملاقات کریں گے اور ترقیاتی کاموں کے لئے ہر اسمبلی حلقہ کو 10 کروڑ روپئے کی گرانٹ جاری کریں گے۔
چیف منسٹر نے ان فنڈز کے موثر استعمال کی ذمہ داری متعلقہ اضلاع کے انچارج وزراء کو سونپی۔ پارٹی ارکان اسمبلی سے کہا گیا کہ وہ اپنے حلقوں میں فوری شہری مسائل کی نشاندہی کریں جو 10 کروڑ روپئے سے مکمل ہو سکتے ہیں۔ 54 اسمبلی حلقوں میں، جہاں کانگریس بی آر ایس، بی جے پی اور اے آئی ایم آئی ایم سے ہاری ہے،چیف منسٹر چاہتے ہیں کہ شکست کا سامنا کرنے والے کانگریسی امیدوار متعلقہ اضلاع کے انچارج وزراء اور ڈی سی سی صدور کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے لوک سبھا انتخابات میں فعال کردار ادا کریں۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات کے لئےچیف منسٹر کی مہم کا روٹ میپ تیار کیا جا رہا ہے۔ منصوبہ یہ ہے کہ جی ایچ ایم سی علاقہ کو چھوڑ کر تمام اضلاع میں کم از کم پانچ اسمبلی حلقوں کا احاطہ کیا جائے۔ حیدرآباد میں، ریونت ریڈی سے توقع ہے کہ وہ اسمبلی حلقہ وار مخصوص اجلاس منعقد کرنے کے بجائے جی ایچ ایم سی حدود کے تحت تمام اسمبلی حلقوں کے لوگوں کو متحرک کرکے ایک یا دو جلسوں سے خطاب کریں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.