ذرائع:
پٹنہ:بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے اپنا استعفیٰ گورنر کو سونپ دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے نتیش کمار کو فون کر کے عظیم اتحاد حکومت کے چیف منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے پر مبارکباد دی ہے۔ ساتھ ہی نتیش نے بھی استعفیٰ کے بعد اپنا ردعمل ظاہرکیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلد مزید حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عظیم اتحاد حکومت ختم ہو چکی ہے۔ نتیش نے کہا کہ عظیم اتحاد حکومت میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ ساتھ ہی نتیش نے
آر جے ڈی کو حکومت کے کام کا کریڈٹ لینے پر ناراضگی ظاہر کی۔
چیف منسٹر نے کہا کہ انڈیااتحاد بنانے اور اس کے کام کو آگے بڑھانے کے لئے بہت کوششیں کی گئیں لیکن دوسرے لوگوں نے اس میں دلچسپی نہیں دکھائی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے نتیش نے کہا کہ آج میں نے چیف منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور میں نے گورنر سے ریاست میں حکومت تحلیل کرنے کے لئے بھی کہا ہے۔ یہ صورتحال اس لئے آئی کیونکہ سب کچھ ٹھیک نہیں تھا... میں سب سے رائے مشورے لے رہا تھا۔ میں نے ان سب کی بات سنی۔ آج حکومت تحلیل ہو چکی ہے۔