ذرائع:
حیدرآباد: ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے 125 فٹ اونچے مجسمے کا جمعہ کو امبیڈکر جینتی کے موقع پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے افتتاح کیا۔
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر جو اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے کے سی آر سے پرگتی بھون میں ملاقات کی، جس کے بعد وہ دونوں پنڈال پہنچے۔
چیف منسٹر نے دیگر معززین کے ساتھ ریاست کی طرف سے مدعو کئے گئے بھکشوؤں کی طرف سے کی جانے والی بدھ مت کی دعا میں شرکت کی۔ جلد ہی افتتاح ہونے والے مجسمے پر ہیلی کاپٹر
سے پھولوں کی بارش کی گئی۔
یہ مجسمہ جس کا وزن تقریباً 465 ٹن ہے ایک پیڈسٹل پر نصب کیا گیا ہے جو 50 فٹ اونچا ہے اور اس میں ایک میوزیم اور ایک گیلری ہے جس میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی زندگی کے اہم واقعات کی نمائش ہے۔
چیف منسٹر نے 14 اپریل 2016 کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اعلان کیا کہ حکومت تلنگانہ شہر کے سکریٹریٹ سے متصل این ٹی آر گارڈن میں ان کا 125 فٹ اونچا مجسمہ نصب کرے گی۔
یہ مجسمہ سکریٹریٹ کی نئی عمارت کے پاس واقع ہے جسے حکومت تلنگانہ نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نام سے موسوم کیا ہے۔