کریم نگر/9مئی(ایجنسی) چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ جمعرات 10 مئی کو ضلع کریم نگر کے حضور آباد منڈل کے شالا پلی -اندرانگر موضع میں کسانوں کوکاشت کے اخراجات کے لیے فراہم کی
جانے والی مالی امداد کی اسکیم رعیتو بندھو کا رسمی طور پر آغاز کریں گے- اس موقع پر چیف منسٹر کسانوں میں رعیتو بندھواسکیم کے چیکس او پٹہ پاس بک بھی تقسیم کریں گے- اس اسکیم کے تحت کسان کو فی ایکر 4 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی-