ذرائع:
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ چہارشنبہ کو میدک میں انتخابی مہم کے آغاز کے موقع پر ’’پرگتی شنکراوم‘‘ کا آغاز کریں گے۔
منگل کو چیف منسٹر کے پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میدک میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کا جلسہ عام اہمیت کا حامل ہوگا کیونکہ امیدواروں کے
اعلان کے بعد یہ پہلا جلسہ عام ہے۔
وزیر نے کہا کہ اس اعلان نے اپوزیشن جماعتوں کو دنگ کر دیا ہے۔
جلسہ عام کے علاوہ وزیراعلیٰ چہارشنبہ کو انٹیگریٹڈ ڈسٹرکٹ آفسز کمپلیکس اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد دو اہم پروگراموں کا آغاز کریں گے۔ وہ جسمانی طور پر معذوروں کو 4,016 روپے کی بڑھی ہوئی پنشن کی تقسیم اور بیڑی ٹیکداروں میں آسارا پنشن کی تقسیم کا آغاز کریں گے۔