حیدرآباد/17جنوری(ایجنسی) پروٹرم اسپیکر ممتاز احمد خان کی صدارت میں تلنگانہ اسمبلی سیشن شروع ہوا، سب سے پہلے کلوا کنٹلہ چندرشیکھر راؤ(کے سی آر) نے رکن اسمبلی کے طور پر حلف لیا.
وزیراعلی نے حلف لیتے ہوئے کہا،
میں بھگوان کی قسم کھاتا ہوں کہ میں کلوا کنٹلہ چندرشیکھر راؤ رکن اسمبلی کے طور پر منتخب ہونے پر اعتماد اور احترام سے ملک کے اتحاد اور سالمیت کی حفاظت کروں گا، مجھے دی جانے والی خدمات کو وفاداری سے نبھاؤنگا.