حیدرآباد،22مارچ(ذرائع) تلنگانہ کے وزیر اعلی کے۔ چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) نے اسمبلی میں پی آر سی سے متعلق اہم اعلانات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے پی آر سی میں دیری ہوئی ہے-
یہ سرکاری ملازمین کے مفاد کا ہمیشہ خیال رکھتی ہے- اس بار
11ویں پی آر سی ہے- سال 2014 میں 43 فیصدی پی آر سی دیا گیا تھا-
کے سی آر نے کہا کہ 9 لاکھ 17 ہزار 797 ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کیا جارہا ہے- ساتھ ہی اہل عملہ کو جلد ہی پرموشن دیا جائے گا- ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کو 58 سے 61 سال کردی گئی ہے- پی آر سی 1 اپریل سے لاگو ہوگی-