حیدرآباد/15اگست(ایجنسی) تلنگانہ میں یوم آزادی کا جوش و خروش دیکھا گیا ۔ریاست کے وزیراعلی کے چندرشیکھر رو نے تاریخی قلعہ گولکنڈہ میں قومی پرچم لہرایااورپریڈ کی سلامی لی۔قبل ازیں وزیراعلی نے پریڈ گراونڈس سکندرآباد پہنچ کر فوجی جوانوں کی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر قلعہ میں تلنگانہ کی تہذیب کی جھلک دیکھی گئی۔ مسٹرراو نے ملک و ریاست کے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم دی نے ریاست کی ترقی کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 4 سال کے دوران ریاست
نے کافی ترقی کی۔ انھوں نے عوامی فلاح و بہبود کے پروگرامس کا تفصیلی ذکر کرتے ہوے کہا کہ ریاست میں جن اسکیمات پر عمل کیا جارہا ہے اس کی مثال ملک بھر میں کہیں نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ ہر شعبہ میں تلنگانہ تیز رفتاری کے ساتھ ترقی کر رہا ہے۔
تلنگانہ اپنی تشکیل کے بعد غیر معمولی ترقی کرنے والی ریاست کے طورپر ابھرا ہے۔پورے ملک کیلئے ریاست کی ترقی ایک ماڈل رہی ہے۔متحدہ آندھرا پردیش کے تمام شعبوں میں آج نئی جان ڈالی گئی ہے۔فلاحی اسکیمات کے ذریعہ پسماندہ طبقات کو مناسب مدد فراہم کی جارہی ہے۔وقت ضائع کئے بغیر تلنگانہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔