ذرائع:
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی بیٹی کی شادی جمعرات کو حیدرآباد میں ہوئی۔ شادی کی تقریب میں تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ (KCR) نے بھی شرکت کی، اور ہوم مسٹر محمود علی بھی اس
تقریب میں نظر آیۓ۔ انہوں نے دلہا اور دلہن سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی۔
شادی کی تقریب کی ایک تصویر بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں اسد الدین اویسی اور تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر دولہے کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ تصویر میں اسد الدین اویسی کے بھائی اکبر الدین اویسی بھی نظر آ رہے ہیں۔