ذرائع:
پولیویندولا:وائی ایس آر ضلع کے تین روزہ دورے کے تحت چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے پیر کی صبح سی ایس آئی چرچ میں کرسمس تہوارکی مناسبت سے دعائیہ اجتماع میں شرکت کی۔ خصوصی دعا کے بعد نئے سال کے کیلنڈر کی رونمائی کی گئی۔ قبل ازیں، چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نےجو سڑک کے ذریعے چرچ سے نکلے تھے، وائی ایس آر سی پی لیڈر نلاچیرووپلی روی کے گھر گئے، جن کے بیٹے کی حال ہی میں ٹاون کی گایتری کالونی میں شادی ہوئی تھی، اور نوبیاہتا جوڑے کو آشیرواد دیا۔ اس کے بعد وہ
بکرا پورم ہیلی پیڈ پہنچےوہاں انہوں نے مقامی لیڈروں سے بات کی اور لوگوں سے درخواستیں وصول کیں۔
بعدمیں چیف منسٹر نے دوپہر 12:19 بجے بکرا پورم ہیلی پیڈ سے ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے ٹیک آف کیا۔ ضلع وقف بورڈ کے چیئرمین دستگیری کی رہائش گاہ پر انکے بیٹے اور دو بیٹیوں کی شادی کی تقریبات میں شرکت کی۔ میونسپل چیئرمین وراپرساد، وائس چیرمین وائی ایس منوہر ریڈی، پڈا کے او ایس ڈی انیل کمار ریڈی، ایس پی سدھارتھ کوشل، آر ڈی او وینکٹیشورلو اور مقامی عوامی نمائندوں نے چیف منسٹر کو ہیلی پیڈ پروداع کیا۔