the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

نئی دہلی:دہلی کے چیف منسٹراور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال نے ایک بار پھر دہلی شراب پالیسی معاملے میں ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ کیجریوال نے ایک بار پھر ای ڈی کو عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنے کا مشورہ دے کر سمن کو نظر انداز کر دیا ہے۔ دہلی کے چیف منسٹرنے ایک بار نہیں بلکہ 7 بار ای ڈی کے سمن کو نظر انداز کیا ہے۔
عام آدمی پارٹی نے کہا کہ یہ معاملہ ابھی بھی عدالت میں چل رہا ہے۔ عدالت میں سماعت اب 16 مارچ کو ہوگی۔ روزانہ سمن بھیجنے کے بجائے ای ڈی کو عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے کہا کہ ہم انڈیا اتحاد کو چھوڑنے والے نہیں ہیں۔ مودی حکومت دباؤ ڈالنا بند کرے۔
اروند کیجریوال نے بار بار سمن کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور وہ ای ڈی کے سامنے پیش بھی نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے سمن واپس لینے کے لئے ای ڈی کو خط لکھا۔ انفورسمنٹ



ڈائریکٹوریٹ نے حال ہی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر کیجریوال کے خلاف دہلی شراب گھوٹالے میں سمن کی تعمیل نہ کرنے پر ایک تازہ شکایت درج کی تھی۔
واضح رہے کہ ای ڈی حکام پہلے ہی چھ بار کیجریوال کو سمن بھیج چکے ہیں۔ چھ بار انہوں نے ای ڈی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا۔ ای ڈی حکام نے کیجریوال کو 2 نومبر، 21 دسمبر اور پھر 3 جنوری کو نوٹس دیا ہے۔ اس کے بعد 13 جنوری کو چوتھی بار سماعت میں شرکت کے لئے نوٹس بھیجا گیا۔ لیکن کیجریوال نے چار بار ای ڈی کے نوٹس کو نظر انداز کیا۔ اس کے ساتھ ہی ای ڈی نے 31 جنوری اور 14 فروری کو نوٹس بھیجا تھا۔ لیکن پھر بھی وہ سماعت میں حاضر نہیں ہوئے۔
اس پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے چیف منسٹر کیجریوال نے کہا کہ انہیں گرفتار کرنے کی سازش کے تحت نوٹس بھیجے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ای ڈی نے 22 فروری کو ساتویں بار سمن بھیجا۔ سمن میں ای ڈی نے انہیں 26 فروری کو ایجنسی کے دفتر میں ذاتی طور پر حاضر ہونے کو کہا تھا۔ تاہم آج بھی وہ اس سمن پر ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.