ذرائع:
جئےپور: راجستھان میں اقتدار میں واپسی کے چند گھنٹے بعد، بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے اتوار کو عہدیداروں کو ہدایت دی کہ جئے پور کے ہوا محل علاقے میں سڑکوں پر موجود تمام نان ویج کھانے کے اسٹالوں کو بند کر دیا جائے۔ بی جے پی نے اتوار کو راجستھان میں 199 میں سے 115 سیٹیں جیت کر اقتدار میں واپسی کی۔ بھگوا پارٹی نے پانچ سال بعد اشوک گہلوت کی قیادت والی حکومت کو ختم کر دیا۔
نتائج کے اعلان کے فوراً بعد، جئے پور میں ہوا محل سیٹ جیتنے والے بال مکند اچاریہ نے ایک عہدیدارکو فون کیا اور اسے شام تک سڑک کے کنارے
تمام نان ویج اسٹالز کو بند کرنے کو کہا۔
کیرالہ پردیش کانگریس سیوادل نے ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں آچاریہ کو مبینہ طور پر ایک اہلکار کو چنڈی کی ٹکسال کے علاقے میں نان ویج کھانے کے اسٹالوں کو ہٹانے کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے فون پر استفسار کیاکہ کیا سڑک پر کھلے میں نان ویج فروخت کیاجا سکتا ہے؟ ہاں یا نہیں میں جواب دیں۔ کیا آپ ان کی توثیق کر رہے ہیں؟چنڈی کی ٹکسال علاقے میں سڑک کے کنارے نان ویجیٹیرین بیچنے والی دکانوں کو ہٹا دیں۔ ان کے لائسنس چیک کریں۔ میں شام کو آپ سے رپورٹ لوں گا۔ کیا مجھے رپورٹ لینے آپ کے پاس آنا ہے یا آپ آئیں گے؟