ممبئی 27 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو نحری جہاز میں منعقدہ ریو پارٹی میں منشایات کے استعمال کے معاملے میں منشیات مخالف دستے کی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم ایس آئی ٹی نے کلین چٹ دے دی ہے جسکی تشکیل اس کیس پر انگلیاں اٹھنے کے بعد عمل میں آئ تھی اور اسے ازسرنو تحقیقات کی
ذمہ داری دی گئی تھی۔
آریان کو 2 اکتوبر 2021 میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس نے 22 دن جیل میں گزارے۔
ایس آئی ٹی کو دوران تفتیش میں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ آریان خان منشیات کی کسی بڑی سازش یا بین الاقوامی اسمگلنگ سنڈیکیٹ کا حصہ تھا، اور اس چھاپے میں کئی بے ضابطگیاں تھیں جس کے دوران اسے گرفتار کیا گیا تھا۔