نئی دہلی، 02 اکتوبر:وزیر اعظم نریندر مودی نے حفظان صحت کے لئے نظریاتی تبدیلی لانے اور اس پر سیاست نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ بہترین اور صاف ستھرا ہندوستان کا خواب ملک کی سوا سو کروڑ آبادی کے تعاون سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔
مسٹر مودی نے سوچھ بھارت مشن کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر یہاں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف رہنا ہر شہری کی فطرت ہے اور اس سلسلے
میں کسی طرح کا اختلاف بھی نہیں ہے لیکن بڑا سوال یہی ہے کہ اس کی پہل کون کرے گا؟ وزیراعظم نے کہا کہ تین سال پہلے انہوں نے جب یہ کام ہاتھ میں لیا تھا تو بہت سے لوگوں نے ان کا مذاق اڑایا تھا اور ان پرتنقید کی گئی تھی لیکن حفظان صحت کی انہوں نے پہل کی ہے اور ملک اس سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صاف صفائی کے تعلق سے کسی طرح کا مذاق، تنقید یا سیاست نہیں ہونی چاہئے۔