سری نگر، 11 اکتوبر:- شمالی کشمیر کے باندی پورہ میں آج صبح سلامتی دستوں اور انتہا پسندوں کے درمیان مڈبھیڑ میں دو انتہا پسند مارے گئے۔
وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے صحافیوں کو
بتا یا کہ باندی پورہ کے حاجن میں انتہا پسندوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی تھی۔
اس کے بعد ریاستی پولیس کے خصوصی مہم گروپ (ایس او جی) اور فوج نے انتہا پسندوں کو پکڑنے کے لئے مشترکہ مہم کا آغاز کیا۔