سری نگر، 30 نومبر:- جموں-کشمیر کے بڈگام ضلع میں آج صبح سویرے سلامتی دستوں اور انتہا پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ انتہا پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سلامتی دستوں کے جوانوں اور
جموں-کشمیر پولیس کے خصوصی مہم کے دستوں نے بڈگام ضلع میں چرارے شریف کے ایک گاؤں میں مشترکہ تلاشی مہم شروع کی۔
سلامتی دستوں کے جوان جب ایک خاص مقام کی جانب بڑھ رہے تھے، تبھی وہاں پہلے سے چھپے ہوئے انتہا پسندوں نے ان پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔