ذرائع:
حیدرآباد:گذشتہ چند دنوں سے گوشت کے شوقین افراد میں تشویش دیکھی جاری ہے۔کیونکہ چکن (مرغ)کےگوشت کی قیمتوں میں اچانک بڑے پیمانے پراضافہ ہواہے۔حال حال تک فی کلو چکن کی قیمت 100تا150کے درمیان تھی ۔لیکن تلنگانہ سمیت جنوبی ہند کی مختلف ریاستوں میں فی
کلو چکن کی قیمت260روپئے ہوگئی ہے۔
جیسے جیسے قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے،ایک کلو خریدنے والے لوگ صرف آدھا کلو چکن خریدرہے ہیں۔بتایا جارہاہےکہ شادی بیاہ کے سیزن کےپیش نظر چکن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔اورعنقریب ماہ رمضان المبارک میں چکن کی قیمتوں میں مزید اضافہ کاامکان ہے۔