: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/18جنوری(ایجنسی) سپریم کورٹ کے ججوں کے درمیان آپسی تنازع کو حل کرنے کی کوششیں کئی دنوں سے جاری ہیں ۔ اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال سے لے کر سپریم کورٹ کے سینئر جج ایس اے ببوڈے تک اس داخلی تنازع کو ضل کرنے کی کوشش کرچکے ہیں ، لیکن کچھ خاص نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے ۔ اب لگ رہا ہے کہ یہ تنازع چیف جسٹس کے ساتھ مل کر
چاروں جج خود ہی حل کریں گے۔
جمعرات کی صبح تقریبا دس بجے چیف جسٹس دیپک مشرا کے ساتھ ناراض چار جج جسٹس رنجن گوگوئی ، مدن بی لوکور ، کورین جوزیف اور چلمیشور نے ایک میٹنگ کی ۔ اس میٹنگ میں چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس اے کے سیکری ، جسٹس این وی رمنا ، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس یو یو للت بھی موجود تھے ۔ تاہم آدھے گھنٹے تک چلی اس میٹنگ میں اختلافات ختم ہوئے یا نہیں ، یہ ابھی واضح نہیں ہوسکا ہے۔