the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،11دسمبر(یواین آئی)کانگریس کے سینئر رکن اور سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے شہریت ترمیمی بل کو پوری طرح سے غیر آئینی بتاتے ہوئے بدھ کو راجیہ سبھا میں کہاکہ اب اس بل کو عدالت میں چیلنج کیا جائےگا اور اس پر جج اور وکیل بحث کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے جو پارلیمنٹ کے منہ پر تمانچہ ہوگا۔
مسٹر چدمبرم نے وزیرداخلہ امت شاہ کے ذریعہ آج ایوان میں پیش اس بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ ہندوستان میں شہریت کے سلسلے میں قانون ہے۔اس ملک میں کس طرح سے شہریت دی جائےگی اس کا پورا التزام ہے لیکن یہ حکومت صرف تین ملکوں کا ایک گروپ بناکر وہاں کی اقلیتوں



خصوصاً ہندو،سکھ ،عیسائی،بودھ اور احمدیہ مذہب کو ماننے والے لوگوں کو شہریت دئے جانے کا التزام تجویز کررہی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ سری لنکا کے ہندوؤں اور بھوٹان کے عیسائیوں کو اس میں شامل نہیں کیاگیاہے۔
انہوں نے اس بل کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ یہ بل عدالت میں ٹک نہیں پائےگا۔انہوں نے کہاکہ جو کام مقنہ کو کرنا چاہئے اب وہ عدلیہ کو کرنا ہوگا۔جن کو قانون بنانے کےلئے چن کر بھیجا گیا ہے وہ اپنے فرائض سے آزاد ہوگئےہیں۔اس بل کو عدالت میں چیلنج کیا جائےگا اور اس پر جج اور وکیل بحث کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے جو پارلیمنٹ کے منہ پر تمانچہ ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.