نئی دہلی، 09 جنوری (یو این آئی) ملک کےممتاز سیاسی رہنماؤں، دانشوروں اور اساتذہ نے قومی راجدھانی دار الحکومت نئی دہلی میں جمعرات کو جواہرلعل نہرو یونیورسٹی (جے یو این) میں نقاب پوشوں کے حملے کے خلاف ’شہریوں کا مارچ‘نکال کر وائس چانسلر ایم جگدیش کمار کو برخاست کرنےکا مطالبہ کیا۔ طلبہ کے خلاف کے گئے حملے کی مخالفت میں شہریوں کے مارچ نے غیرجانبدار عدالتی تفتیش کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ (سی پی آئی ایم ) کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری، سی پی آئی ایم کے سابق جنرل سکریٹری پرکاش کرات، سابق راجیہ سبھا رکن برندا کرات، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ، معروف سوشلسٹ رہنما شرد یادو، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما اورراجیہ
سبھا کے رکن منوج جھا، ممتاز وکیل پرشانت بھوشن سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے قومی دار الحکومت کے منڈی ہاؤس سے وزارت فروغ انسانی وسائل کے سامنے تک مارچ کیا۔ اس میں جے این یو کے اساتذہ اور طلبہ سمیت دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) جامعیہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) اور امبیڈکر یونیورسٹی کے طلبہ و اساتذہ نے حصہ لیا۔
ریلی میں شرکت کرنے والے طلبہ اورا ساتذہ نے اپنے اپنے ہاتھوں میں تختیاں اور بینر لیے مسٹر جگدیش کمار کے اس حملے میں شریک ہونے کا الزام عائد کیا اور مودی حکومت سے انھیں علیٰ الفور برخاست کرنے کا مطالبہ کیا اور نقاب پوش حملہ آوروں کو بلا تاخیر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مرلی منوہر پرساد سنگھ اور جے این یو ٹیچرس اسوسی ایشن اور جے این یو طلبہ یونین (اسٹوڈنٹس یونین ) کی رہنما وغیرہ بھی شامل تھیں۔