the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

بیت الحم:ہندوستان سمیت دنیا بھر کے عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد آج حضرت عیسیٰ مسیح کا یوم پیدائش منا رہے ہیں لیکن فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں موجود حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بیت لحم میں ہر سال خوشیوں سے بھرپور کرسمس منایا جاتا ہے لیکن جاریہ کرسمس تہوار کے دوران روایت سے ہٹ کر ماحول دیکھاجارہاہے۔
غزہ میں جانی نقصانات پر گزشتہ ماہ ہی بیت لحم کی



میونسپلٹی نے کرسمس کی تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
بیت لحم میونسپلٹی کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کے جانی نقصان کے سوگ میں تقریبات منسوخ کی جارہی ہیں، اسلئے اس مرتبہ کرسمس روایتی سجاوٹ، روشنیوں اور کرسمس ٹری کے بغیر سادگی سے منائی جائے گی۔
بیت لحم کے میئر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو ان کی زمین سے جبری بے دخل کرکے اسرائیلی اپنی مذہبی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جارحیت کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.