نئی دہلی، 19فروری (یو این آئی)مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں ہندستانی فوجیوں کے ساتھ پرتشدد تصادم کے سات مہینے بعد چین نے آج آخر اعتراف کیا کہ اس تصادم میں اس کے پانچ فوجی مارے گئے تھے چینی فوج کے سرکاری اخبار نے جمعہ کے روز بتایا کہ اس تصادم میں مارے گئے پانچ فوجیوں میں ایک افسر بھی شامل
تھا۔
یہ پہلا موقع ہے جب چین نے سرکاری طور پر اعتراف کیا ہے کہ ہندوستانی فوجیوں کے ساتھ تصادم میں اس کا فوجیوں کا جانی نقصان ہوا ہے۔ چین کی جانب سے یہ انکشاف ہندوستانی فوج کے ایک سینئر کمانڈر کے یہ دعوی کئے جانے کے بعد کیا گیا ہے کہ وادی گلوان میں ایک تصادم میں تقریبا 50 چینی فوجی مارو گئے تھے۔