حیدرآباد، 12 اگسٹ (اعتماد) چیف سکریٹری شانتی کماری نے پیر کو قلعہ گولکنڈہ کا دورہ کرتے ہوئے یوم آزادی تقاریب کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ بہتر انداز میں انتظامات کو یقینی بنائیں۔ بڑی تعداد میں کلچرل ٹروپس یوم آزادی تقاریب کا اصل کشش کا سبب رہیں گے جو اپنے روایتی لباس میں ریاست کی متنوع ثقافتی ورثہ کو پیش کریں گے۔ ڈائرکٹر محکمہ ثقافت ہری کرشنا کے مطابق1000سے زائد فنکار یوم آزادی کی تقاریب میں
حصہ لیں گے۔ مختلف اسکولس سے اسکولی طلبہ کو لانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ان میں حب الوطنی کی روشنی اجاگر کی جاسکے۔ چیف سکریٹری نے محکمہ پولیس کو ہدایت دی کہ وہ مناسب بندوبست‘ سیکوریٹی اور بہتر انتظامات کرے تاکہ عوام کو مشکلات نہ ہونے پائیں۔ تمام محکمہ جات سے کہا گیا کہ وہ اس تقریب کو بڑے پیمانہ پر کامیاب بنانے کے لئے قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں۔ ڈی جی پی جتندر‘اسپیشل چیف سکریٹری وکاس راج‘ڈائرکٹر پروٹوکول وی راو اور دوسرے اس موقع پر موجود تھے۔