نئی دہلی۔عام آدمی پارٹی نی آج الزام لگایاکہ چیف سکریٹری انشو پرکاش پر مبینہ طور پر حملے میں دہلی پولیس نے سی ایم اروند کیجریوال کے صلاح کار وی کے جین پر بیان بدلنے کا دباؤ بنایا ہے۔بتادیں کہ عآپ کے کچھ ارکان اسمبلی پرمار پیٹ کرنے کا الزام ہے۔عآپ کے سینئر لیڈر آشو توش اور سنجے سنگھ نے دعوی کیا ہیکہ یہ دہلی میں عآپ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی ایک چال ہے۔آشو توش نے نائب گورنر انل بیجل پر بھی نشانہ لگیا اور انہیں بی جے پی کا ایجنٹ قرار دیا۔
انہوں نے
الزام لگایا کہ عمران حسین اور دہلی ڈائیلاگ کمیشن کے نائب صدر آشیش کھیتان پر حملے کی شکایت کرنے اور اس کے ثبوت مہیہ کرائے جانے کے باوجود انہوں نے کارروائی نہیں کی۔
چیف سکریٹری بدسلوکی معاملہ:عآپ کا الزام پولیس نے وی کے جین پر بیان بدلنے کا بنایا دباؤ
واضح ہو کہ چیف سکریٹری انشو پرکاش سے مبنہ طور پر بدسلوکی معاملے میں بدھ کو سی ایم کیجریوال کے صلاح کار وی کے جین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ،پوچھ تاچھ بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔