چنئی،8دسمبر (یو این آئی)ہندستانی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر آج تمل ناڈو میں پہاڑی ضلع نیل گری میں کنور کے پاس حادثہ کا شکار ہوگیا جس سے فوج کے چار سینئر افسران کی موت ہوگئی ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس بپن راوت اور 13 دیگر افراد سوار تھے فضائیہ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ فضائیہ کا ایم آئی,17 وی5 ہیلی کاپٹر تمل ناڈو میں کنور کے پاس آج حادثہ کا شکار ہوگیا اس میں چیف آف ڈیفنس بپن راوت بھی سوار تھےحادثے کی جانچ کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔
دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں 14 افراد سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر سولور سے ویلنگٹن کی جانب
محو پرواز تھا۔تبھی اچانک اس میں آگ لگ گئی۔ حادثہ کا شکار ہیلی کاپٹر کے ملبے سے اب تک چار لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔تمام لاشیں بری طرح جلی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ان کی شناخت کرنا ممکن نہیں ہے۔اس حادثہ میں سنگین طور پر زخمی اور جھلسے ہوئے تین افسران کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ہیلی کاپٹر میں سوار بقیہ سات لوگوں کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
غیر مصدقہ رپورٹوں کے مطابق انڈین چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت بھی اس ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔ ان کے بارے میں ابھی کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ موقع پر راحت رسانی اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔