نئی دہلی ، 21 مئی (یو این آئی) دو روزہ دورے پر ناگالینڈ کے دیما پور کا دورہ کرنے والے آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے نے شمال مشرق میں فوجی تیاری اور سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے جنرل نرونے جمعرات کو دیما پور پہنچے ان کے دورے کا مقصد اروناچل پردیش کے شمالی مضافات میں فوجی تیاری اور شمال مشرق کے دور دراز علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔
دیما پور کے کور ہیڈ
کوارٹرز پہنچنے پر ، چیف آف آرمی اسٹاف کو جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیئر کور لیفٹیننٹ جنرل جانسن میتھیوز اور ڈویژن کمانڈروں نے شمال مشرق کی سرحد پر فوجی تیاری اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کرایا۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے تمام فوجی جوانوں کی چوکسی اور مستعدی کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو ہر وقت چوکس رہنا چاہئے اور لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ ہونے والی سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھنا چاہئے۔