نئی دہلی، یکم جولائی (ایجنسی) کانگریس کی زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلی نے پیر کو یہاں کانگریس صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی اور ان سے پارٹی صدر کے عہدے سے استعفی نہ دینے کی اپیل کی۔
مسٹر راہل گاندھی سے ملنے والے وزرائے اعلی میں پنجاب کے کیپٹن امریندر سنگھ، مدھیہ پردیش کے kamal-nath کمل ناتھ، راجستھان کے ashok-gehlot اشوک گہلوت، چھتیس گڑھ کے بھوپیش بھگیل اور پڈوچیری کے وی نارائن سامی شامل ہیں۔
انہوں نے
کانگریس صدرسے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور یک آواز میں پارٹی کے حق میں ان سے استعفی نہ دینے کی درخواست کی ہے۔
مسٹر گاندھی سے ملاقات کے بعد مسٹر گہلوت نے کہا ہے کہ ان کی ملاقات بہت اچھی رہی اور ان کی تقریبا دو گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے مسٹر راہل گاندھی کو کانگریس لیڈروں اور کارکنوں اور حامیوں کے جذبات سے باخبر کرایا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ کانگریس صدر ہمارے جذبات کو سمجھیں گے اور صحیح فیصلہ لیں گے‘‘