the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ذرائع

حیدرآباد :ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نےحیدرآباد شہر کے این ٹی آر مارگ پر واقع امبیڈکر مجسمہ پر 80 نئی بسوں کو ہری جھنڈی دکھاکر آغاز کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے پونم پربھاکر نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں خواتین کو مفت بس سفر فراہم کرنے کا تاریخ سام فیصلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 6 کروڑ خواتین مہالکشمی اسکیم کے ذریعے سفر کر چکی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی حکومت کا اولین مقصد آر ٹی سی ادارے اور کارکنوں کی فلاح و بہبود کا تحفظ ہے۔ریاستی وزیر نے کہاکہ اسمبلی انتخابات کے دوران چھ ضمانتوں کے تعلق سے کئے گئے وعدوں کو ہر صورت میں پورا کیا جائے



گا۔پونم پربھاکر نے کہاکہ مرحلہ واری طورپر پر سبھی بقایہ جات کو ادا کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 100 فیصدآکیو پنسی پار کرچکی ہے۔اور آنے والے دنوں میں مسافروں کو بہتر خدمات فراہم کی جائیں گی۔ریاستی وزیر نے کہا کہ آر ٹی سی بس اسٹانڈس میں خواتین کے تحفظ اور امن واماں کی برقراری کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیر پونم پربھاکر نے انکشاف کیا کہ وہ آر ٹی سی کے نقصانات کو ختم کرنے کے لئے پہل کریں گے۔اورجلد ہی چیف منسٹر ریونت ریڈی 1000 الیکٹرک بسوں کا آغاز کرینگے۔اس پروگرام میں جی ایچ ایم سی کی میئر گدوال وجے لکشمی، ٹی ایس آر ٹی سی کے ایم ڈی سجنار، سی پی سرینواس ریڈی، آر ٹی سی اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران نے شرکت کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.