: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد شہر میں HYDRAکے ذریعہ کی گئی انہدامیوں کے درمیان، تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے11 ستمبر بروز چہارشنبہ موسی ندی کے کنارے رہنے والوں سے 2BHK مکانات دینے کا وعدہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ان لوگوں پر بھی زور دیا جنہوں نے فل ٹینک لیول یا جھیلوں کے بفر زون میں اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے، ان کوآگاہ کیا کہ وہ رضاکارانہ طور پر خالی کر دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایف ٹی ایل یا بفر زونز پر
تمام تجاوزات کو ہائیڈرا کے ذریعے مسمار کیا جائے گا۔ تلنگانہ پولیس اکیڈمی میں ایس آئی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ موسی ندی کے کنارے 11,000 غریب باشندوں کو 2BHK مکانات ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف دریا کے FTL اور بفر زون کو صاف کرے گا بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ موسیٰ ندی کے حدود میں رہنے والوں کو ہر مون سون کے موسم میں شدید بارشوں کے بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔