the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

حیدرآباد، 8 مارچ (ذرائ) کافی لمبے عرصے سے پرانے شہر میں میٹرو ریل کا انتظار تھا لیکن اب پرانے شہر کے لوگوں بھی میٹرو کا لطف جلد ہی لیں سکیں گے- 8 مارچ 2024 کا دن پرانا شہر ہمیشہ یاد رکھے گا کیونکہ آج تلنگانہ کے چیف منسٹر اے. ریونت ریڈی نے فلک نما پر میٹرو ریل کے سکنڈر فیس کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا- اس موقع پر حیدرآباد سے ایم پی اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی موجود تھے-

5.5 کلومیٹر طویل یہ کوریڈور II گرین لائن کا حصہ ہے جو جوبلی بس اسٹیشن سے فلک نما تک ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ یہ پروجیکٹ پانچ سالوں میں مکمل ہونے کی امید ہے اور اس پر تقریباً 2000 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پرانا شہر اصلی حیدرآباد ہے اور کانگریس پارٹی اس کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ حیدرآباد کی ترقی کے لیے



تمام جماعتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے،

میٹرو ریل کا الائنمنٹ دارالشفا - پرانی ہولی - اعتبارچوک - علیجاکوٹلہ - میر مومن دائرہ - ہری بوولی - شاہ علی بنڈہ - شمشیر گنج - علی آباد سے گزرے گا اور فلک نما میٹرو ریل اسٹیشن پر ختم ہوگا جیسا کہ اصل منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یہاں 4 اسٹیشن ہوں گے یعنی سالار جنگ میوزیم، چارمینار، شاہ علی بنڈہ اور فلک نما-

دو اسٹیشنوں کا نام ان کی تاریخی اہمیت کی وجہ سے سالارجنگ میوزیم اور چارمینار کے نام پر رکھا گیا ہے۔

اسدالدین اویسی نے اپنی تقریر میں حیدرآباد کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے چیف منسٹر کو میرعالم تالاب، چنچل گوڑہ جیل کو منتقل کرکے جی تا پی جی کالج اور دیگر ترقیاتی کاموں پر توجہ دلائی ، مزید پرانے شہر میں روڈ وائنڈنگ پر بات کی جس پر چیف منسٹر نے حامی بھری اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا-

بتادیں کہ کئی بار اسمبلی میں چندرائن گٹہ سے ایم ایل اے اور فلور لیڈر اکبر الدین اویسی نے میٹرو کو لیکر پرزور آواز اٹھائی تھی، اور حکومت کو اس جانب توجہ دلائی تھی-


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.