: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی:چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا نے جو دہلی کے دورہ پر ہیں، آج مرکزی وزیر پیوش گوئل سے ملاقات کی۔ ریاستی محکمہ سیول سپلائیز کے لئے مرکز سے ملنے والے فنڈز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے ریاست کو 4 ہزار 256 کروڑ کے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے مرکزی وزیر سے اناج کی خریداری کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب چیف منسٹر ریونت ریڈی نے بھی کانگریس قائدین سے ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ ریونت ریڈی نے اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سے ملاقات کی اور ایم ایل سی امیدواروں کے انتخاب کے علاوہ نامزد امیدواروں
کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا۔چیف منسٹر، جنہوں نے پہلے ہی اعلان کیا ہے کہ نامزد عہدوں کو سنکرانتی سے پہلے پُر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ انہوں نے نامزد عہدوں کے بارے میں کانگریس لیڈروں سے بھی بات چیت کی ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ایم ایل اے کوٹہ کے تحت دو ایم ایل سی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے تناظر میں انہوں نے امیدواروں کے انتخاب پر قیادت سے بات چیت کی۔راہل گاندھی کی قیادت میں کل منی پور میں شروع ہونے والی بھارت نیا یاترا کے پیش نظر سی ایم ریونت ریڈی بھی اس افتتاحی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وہ کل شام دہلی واپس آئیں گے اور وہاں سے داووس میں منعقدہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کانفرنس میں شرکت کریں گے۔