the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد:چیف منسٹر ریونت ریڈی جو تلنگانہ میں نو تشکیل شدہ کانگریس حکومت کی قیادت کررہے ہیں نے سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کی ہے۔ ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وہ صنعتی اور آئی ٹی پالیسیوں پر کام کر رہے ہیں۔ اس کا جلد اعلان کئےجانے کا امکان ہے۔
وہ جلد ہی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے داووس روانہ ہوں گے۔ وہ داووس میں منعقد ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اس کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے ریونت ریڈی چیف منسٹر کاعہدہ سنبھالبے کے بعد غیر ملکی دورے پر روانہ ہو



رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ اکنامک فورم ہر سال سوئٹزرلینڈ کے شہر داووس میں منعقد ہوتا ہے۔اس میٹنگ میں صنعتکاروں، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سربراہان اور مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔ مکیش امبانی، آنند مہندرا، کمارمنگلم برلا، گوتم اڈانی جیسے صنعت کار ہندوستان سے اس کانفرنس میں باقاعدگی سے شرکت کرتے ہیں۔
اس کانفرنس میں مرکزی وزراء اور مختلف ریاستوں کے چیف منسٹرس شرکت کر رہے ہیں۔ اپنی اپنی ریاستوں میں سرمایہ کاری کےلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ریونت ریڈی اس سال داووس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وہ جاریہ ماہ کی 15 سے 18 تاریخ تک داووس کا دورہ کریں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.