the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ذرائع:

عادل آباد: چیف منسٹر کے چندراشیکھرراونے جاریہ اسمبلی انتخابات میں فرقہ پرست بی جے پی کواچھاسبق سکھانے کی عوام سے اپیل کی۔ کے سی آرنے کہاکہ بی جے پی کو ووٹ ڈالنابیکارہے،جبکہ کانگریس ووٹ ڈالنا ووٹ ضائع ہونے برابر ہے۔انہوں نےدعوی کیاکہ آنے والے دنوں میں علاقائی جماعتیں اہم رول ادا کرینگی۔ اورلوگ میری اس بات کولکھ کررکھ لیں۔

اسی طرح آئندہ عام انتخابات میں مودی کواکثریت حاصل نہیں ہوگی۔ جبکہ مخلوط کاقیام یقینی ہے۔ کے سی آر نے اسمبلی کے علاوہ پارلیمانی انتخابات میں بھی بی آرایس کوکامیاب کرنے کی عوام سے اپیل کی۔ اور بی آر ایس کی کامیابی سے دہلی میں تلنگانہ کی قوت کو ثابت کیاجاسکتاہے۔ کےسی آر نے



عادل آباد ضلع کے بوتھ میں انتخابی تشہیری مہم کے تحت پرجاآشیرواد جلسہ عام سے خطاب کیا۔

چیف منسٹرنےاستفسار کیا کہ گانگریس پارٹی قائدین انکی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد دھرانی پورٹل کو ہٹانے کی بات کررہے ہیں، لیکن پھر رعیتو بندھو کیسے ممکن ہوگا؟۔ انہوں بتایاکہ دھرنی کے ذریعے رعیتو بندھودیا جا رہا ہے۔ کسانوں کو ان کے کھاتوں میں وقت پر پیسے مل رہے ہیں۔ میں کسانوں کی مشکلات سے واقف ہوں۔ ہم نے دھرنی سے عوام کو بااختیار بنایا۔ کےسی آرنے کہاکہ چیف منسٹرکو آپ کی زمین کا ٹائٹل تبدیل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ آپ کے انگوٹھے کا نشان زمین کو بدل دیتا ہے۔ دھرنی کو ہٹایا جائے تو رشوت میں اضافہ ہوگا۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.