: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
وجئےواڑہ: سی پی آئی کے قومی سیکریٹری نارائنانے کہا کہ آندھراپردیش کے چیف منسٹرجگن موہن ریڈی جیل جانے کے خوف سے مرکز کی تائید کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ریاستوں کی تقسیم کےقوانین کےتحت کئےگئے وعدوں کے تعلق سے مرکزسے سوال کرنے میں یکسرناکام ہوگئے ہیں۔ نارائنا وجئے واڑہ میں ریاست میں شدید خشک سالی کے مسئلے اورکرشناندی کے پانی کی دوبارہ تقسیم کے لئے مرکزی حکومت کے گزٹ نوٹیفکیشن کے خلاف سی پی آئی کے ریاستی سیکریٹری رام کرشنا کی جانب سے شروع کردہ بھوک ہڑتال پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پرسابق وزیر وی شوبھانادریشور راؤ نے برہمی کااظہار کرتے ہوئےکہاکہ مرکزی حکومت نے کرشناندی کے پانی کی تقسیم
کے معاملے میں ریاستوں کے ساتھ انتہائی ناانصافی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے کیونکہ ہمیں ایک ٹی ایم سی اضافی پانی بھی نہیں دیا گیا ہے۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کیا کہ چیف منسٹرجگن ریاست کے ساتھ ناانصافی کے باوجود مرکز سے سوال نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں آبپاشی کے پانی کی شدید قلت ہے اور یہ نہیں معلوم کہ پولاورم کب مکمل ہوگا۔ دیگر منصوبوں کی بھی یہی حالت ہے۔ انہوں نے شکایت کی کہ جگن کی حکمرانی تغلق کی حکومت کی یاد دلا رہی تھی۔ جگن فصل کے کھیتوں کو سیراب کرنے میں ناکام رہا ہے۔ شوبھانادریسوارا راؤ نے تنقید کی کہ ریاست میں ریت مافیا کا راج ہے۔