نئی دہلی، 4 مارچ (ایجنسی) پاکستان میں بالاکوٹ کے جیش محمد کے دہشت گرد ی کے ٹھکانے پر ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی میں مرنے والوں کی تعداد پر آج سیاست گرم ہوگئی ۔ سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم سمیت کئی کانگریسی رہنماوں نے اس کارروائی میں مارے گئے لوگوں کی تعداد پر سوال کھڑے کرتے ہوئے نریندر مودی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما مسٹر چدمبرم نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کے وائس ایر مارشل نے مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی شہری یا فوجی ہلاک نہیں ہوا ہے تو مرنے والوں کی تعداد 300-350 کس نے بتائی؟
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">مسٹر چدمبرم نے کہا" ایک ہندوستانی شہری کے ناطے میں اپنی حکومت پر بھروسہ کرنے کے لئے تیار ہوں لیکن اگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ دنیا کو بھی بھروسہ ہوتو حکومت کو اپوزیشن کی نکتہ چینی کرنے کے بجائے اس کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فضائیہ کو ان کی شاندار حصولیابی کے لئے سلام کرنے والے سب سے پہلے شخص کانگریس کے راہل گاندھی تھے۔ مودی جی یہ کیوں بھول گئے۔" کانگریس کو ہی ایک دیگر سینئر لیڈر او رسابق مرکزی وزیر کپل سبل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کئی غیر ملکی اخبارات اور ایجنسیوں کی خبروں کا ذکر کیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ بالاکوٹ میں دہشت گردوں کو کسی طرح کا نقصان نہیں ہوا ہے۔