the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 18 دسمبر (یو این آئی) سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا یہ دعویٰ کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں کوئی بدعنوانی نہیں ہے، بے بنیاد ہے اور انہیں سمجھنا چاہئے کہ ان کے دور حکومت میں ہر اسکیم بدعنوانی میں اضافہ کرنے والی ہے۔
مسٹر چدمبرم نے بتایا کہ چاہے وہ نوٹ بندی کی اسکیم ہو یا مودی حکومت کے دور میں انتخابی بانڈ اسکیم، سب بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں۔ ان اسکیموں



کے ذریعے بدعنوانوں کو کالے دھن کو سفید میں تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ ’’وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ گزشتہ سات برسوں میں حکومت پر بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں لگا۔ نوٹ بندی کچھ لوگوں کو قانونی طور پر کالے دھن کو سفید دھن میں تبدیل کرنے کی اجازت دینے کی اسکیم تھی۔ الیکٹورل بانڈز نے رشوت ستانی کو قانونی تحفظ فراہم کیا اور 95 فیصد فنڈز کارپوریٹس نے بی جے پی کو عطیہ کیے۔ فرانس میں رافیل سودے میں بدعنوانی کی تحقیقات جاری ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.