چنئی/13مئی(ایجنسی) لوک سبھا انتخابات 2019 کے آخری اور ساتویں مرحلہ 19مئی کو ختم ہوجائے گا، 23 مئی کو نتائج سامنے آئیں گے، لیکن ملک کی سیاستی میں اس سے پہلے ہی رہنماؤں نے امکانات کو ٹٹولنے کے لیے ادھر ادھر دوڑ شروع کردی ہے، این ڈی اے اور یو پی اے کے علاوہ تیسرے مورچہ کے امکانات پر غور شروع ہوگیا ہے، اسی سلسلہ میں تلنگانہ کے سی ایم کے چندر
شیکھر راؤ پیر کو چنئی پہنچے- یہاں انہوں نے ڈی ایم کے سربراہ mk-stalin اسٹالین سے ملاقات کی-
مانا جارہا ہے کہ اگر این ڈی اے اور یوپی اے کو اکثریت سے دور رہتا ہے تو تلنگانہ میں کے سی آر ، اڈیشا میں نوین پٹانیئک اور آندھرا میں این ڈی اے اور یوپی اے دونوں سے دوری بنا کر رکھی ہے-ایسے میں اب کے سی آر نے تیسرے محاذ کو شکل دینے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے-