اسٹاک ہوم/4اکتوبر(ایجنسی) تین سائنس دانوں ژاک دبوچے جواخم فرینک اور رچرڈہنڈرسن کو آج 2017 کا کیمسٹری کا نوبل انعام دیئے جانے کا اعلان کیاگیا۔
ان سائنس دانوں کو یہ انعام حیاتیاتی سالمات (بایومالیکوئلسن) کی امیجنگ کو آسان اور بہتر
بنانے میں مدد گار کرایو الیکٹران مائیکرو اسکوپی کی اختراع کے لیے دیا جارہا ہے۔
کرایو الیکٹران مائیکرو اسکوپی کی مدد سے بہتر تحقیق کے ساتھ ساتھ زیکاوانرس کی سطح پر دافع جراثیم اہلیت پیدا کرنے والی پروٹین اور دیگر چیزوں کی امیج تیار کی جاسکتی ہے۔