: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نیویارک/10اپریل(ایجنسی) شام میں جہاں گیس متاثرین کو فوری طبی امداد، زخمیوں کو علاج اور بچوں و خواتین کو خوراک اور بنیادی چیزوں کی فراہمی انتہائی ضروری ہے، وہیں دنیا کی دو بڑی طاقتیں آپس میں الجھی ہوئی ہیں۔ شورش زدہ شام کے لوگ دنیا کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ گیس کے معاملہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شام کی جانب سے باغیوں کے زیر قبضہ علاقے پر 'کیمیائی حملہ' کے حوالہ سے روس اور
امریکہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
اقوام متحدہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ شام میں 'کیمیائی حملہ' کا ڈرامہ اسٹیج کیا گیا، دوما کے واقعہ پر امریکہ کی 'فوجی کارروائی کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں' جبکہ امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ 'روس کے ہاتھوں پر شامی بچوں کا خون ہے'۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ نے سلامتی کونسل کے رکن ممالک پر شام میں ہوئے 'کیمیائی حملے' کی کمزور الفاظ میں مذمت کرنے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔