the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ممبئی/28جون(ایجنسی) آج دوپہر ممبئی کے شمال مشرقی علاقے گھاٹ کوپر کے گنجان آبادی والے علاقے میں ایک زیرتعمیر عمارت پر گرجانے کی وجہ سے خاتون پائلٹ اور خاتون ٹیکنشین سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ،ان میں ایک راہ گیر بھی شامل ہے۔محکمہ شہری ہوابازی کی ایک ٹیم ممبئی کے لیے روانہ ہوچکی ہے جبکہ این ڈی ایف آر نے مورچہ سنبھال لیا -
ذرائع کے مطابق کنگ ایئرکا سی 90چارٹر طیارہ آزمائشی پروازپر جوہو ایئر بیس سے روانہ ہوا تھا اور2014میں بھی حادثے کا شکار ہواتھا ،جس کے بعد اترپردیش حکومت نے اس طیارے کو فروخت کردیا تھا۔میونسپل کارپوریشن کے شعبہ آفات نے اس کی تصدیق کی ہے کہ طیارہ حادثہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سے چار طیارے میں سوار تھے جبکہ ایک راہ گیر بھی ہلاک ہوا ہے ۔طیارہ میں گرنے کے ساتھ آگ لگ گئی اور کئی دھماکے ہوئے ۔


text-align: start;">پولیس کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے جاگرتی نامی زیر تعمیر عمارت کے احاطہ میں طیارہ گرنے کا واقعہ پیش آیاجوکہ ہوائی اڈے سے محض تین کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے ۔حادثے کے فوری بعد پانچ فائر انجن جائے حادثے پر پہنچ گئے اور جمبو واٹر ٹینکر کی مددسے آگ پر قابو پالیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق 12نشستوں والے (VT-UPZ) طیارے میں پائلٹ سمیت پانچ مسافر تھے۔ان کی جلی ہوئی نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں ۔طیارہ ممبئی کی یو وائی ایوی ایشن پرائیوٹ لمیٹیڈکمپنی کا ہے جس کے مالک گٹکا تاجر دیپک کوٹھاری ہیں جوکہ اترپردیش حکومت سے خریدا گیا تھا ۔
بتایا جاتاہے کہ 2014میں بھی حادثے کا شکار ہوا تھا۔ایئرپورٹ سے نزدیک ہونے کی وجہ سے رن وے کو بند کردیا گیا ہے اور دوسری سمت کے رن وے سے طیاروں کی پرواز جاری ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.