چنڈی گڑھ ، 20 ستمبر (یو این آئی) کیپٹن امریندر سنگھ حکومت میں وزیر رہے چرنجیت سنگھ چنی نے آج پنجاب کے 16 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا گورنر پنجاب بنواری لال پروہت نے آج گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر مسٹر چنی کو عہدے کا حلف دلایا ان کے بعد مسٹر سکھجندر سنگھ رندھاوا اور او پی سونی نے بھی حلف لیا۔ انہیں ڈپٹی چیف منسٹر بنایا گیا ہے حلف برداری کی تقریب میں میڈیا کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی جس کی وجہ سے میڈیا اہلکاروں کو سخت گرمی میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
حلف برداری کی تقریب کے درمیان راہل گاندھی گورنر ہاؤس پہنچے۔ ان کے ہمراہ
پنجاب امور کے انچارج ہریش راوت ، ہریش چودھری، اجے ماکن ، سابق وزیر اعلیٰ راجندر کور بھٹال ، ریاستی کانگریس پارٹی کے صدر نوجوت سنگھ سدھو ، ورکنگ صدر کلجیت سنگھ ناگڑ، سکھویندر سنگھ ڈینی اور سنگت سنگھ گلجیان ، رانا کے پی سنگھ اور ترپٹ راجندر سنگھ باجوہ ، ارونا چودھری ، بلبیر سنگھ سدھو ، منپریت سنگھ بادل ، رانا گورمیت سنگھ سوڈھی ، سکھبندر سنگھ سرکاریا ، وجے اندر سنگلا ، رضیہ سلطانہ ، گورپریت سنگھ کانگڑ ، سادھو سنگھ دھرم سوت ، ایم پی پرتاپ سنگھ باجوہ ، سنیل جاکھڑ ، مہندر سنگھ کے پی ، چیئرمین ، پنجاب اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ انڈسٹریل ٹریننگ لال سنگھ ، چیئرمین ، پنجاب منڈی بورڈ بھی موجود تھے۔