چنئی، 2 ستمبر (یو این آئی) چندریان۔2 کا وکرم لینڈر پیر کو کامیابی کے ساتھ آربیٹر سے الگ ہوگیا اور اس کے ساتھ ہی چاند کے جنوبی قطب تک پہنچنے کے سفر میں چندریان۔2
کے حصے میں ایک اور کامیابی جڑ گئی ہے۔
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے ٹوئٹ کیا کہ چندریان۔2وکرم لینڈر آج دوپہر ایک بجکر 15منٹ پر کامیابی کے ساتھ آربیٹر سے الگ ہوگیا۔