: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
دہلی، 26 اگسٹ (ذرائع) ملک کے تجربہ کار بزنس مین آنند مہندرا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر کافی متحرک رہتے ہیں۔ وہ لوگوں سے جڑنے کے لیے مختلف قسم کی پوسٹس بھی شیئر کرتے ہیں۔ اپنی مضحکہ خیز پوسٹس کی وجہ سے ان کی بہت اچھی فین فالوونگ ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنا نقطہ نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ وہ حالات حاضرہ پر تبصرہ بھی کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر ہندوستان کے خلائی پروگرام کا مذاق اڑانے والے بی بی سی کے اینکر کو منہ توڑ جواب دے کر عام لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔
دراصل بی بی سی کا ایک 4 سال پرانا ویڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا۔ یہ چندریان-2 کے وقت کا ہے جسے ہندوستان نے 2019 میں لانچ کیا تھا۔ اس میں بی بی سی کی اینکر اسٹوڈیو میں بیٹھا بی بی سی کا اینر ہندوستان کے مون مشن کا مذاق اڑا رہا ہے- اس کلپ کو آنند مہندرا نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے اور مناسب جواب دیا ہے۔
مہندرا نے ویڈیو پر جواب دیتے ہوئے لکھا، صحیح میں- سچائی یہ ہے کہ ہماری غریبی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم پر دہائیوں تک انگریزوں نے حکومت کی- انہوں نے پورے برصغیر کو منظم طریقے سے لوٹ لیا۔ انگریزوں نے جو ہم سے سب سے قیمتی چیز چھینی تھی، وہ ہے کوہ نور ہیرا تھا- بلکہ ہمارا فخر اور اپنی صلاحیتوں میں یقین تھا- انگریزی حکومت کا سب سے مکروہ مقصد اپنے غلاموں کو انکے کمتر ہونے کا احساس کرانا تھا-
Really?? The truth is that, in large part, our poverty was a result of decades of colonial rule which systematically plundered the wealth of an entire subcontinent. Yet the most valuable possession we were robbed of was not the Kohinoor Diamond but our pride & belief in our own capabilities. Because the goal of colonisation—its most insidious impact—is to convince its victims of their inferiority. Which is why investing in BOTH toilets AND space exploration is not a contradiction. Sir, what going to the moon does for us is that it helps restore our pride & self-confidence. It creates belief in progress through science. It gives us the aspiration to lift ourselves out of poverty. The greatest poverty is the poverty of aspiration…