حیدر آباد 4 مارچ (یو این آئی) تلنگانہ ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلی و گجویل کے رکن اسمبلی کے چندر شیکھر راؤ کی اسمبلی سے غیر حاضری کو چیلنج کرنے والی ایک درخواست پر سماعت کی ہے۔
وجے پال ریڈی کی جانب سے مفاد عامہ کی اس درخواست میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر فائز ہونے کے باوجود
چندر شیکھر راو کی مسلسل غیر حاضری پر سوال اٹھایا گیا ہے۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے دلیل دی کہ اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے کہ چندر شیکھر راو کی اسمبلی میں عوامی خدشات کو اٹھانا بنیادی ذمہ داری ہے تاہم ، عدا ہے تاہم ، عدالت نے اس معاملہ میں مداخلت کے لیے دائرہ اختیار کی بنیاد پر سوال اٹھایا۔