ذرائع:
آندھرا پردیش: تلگو دیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابو نائیڈو نے چہارشنبہ 12 جون کو آندھرا پردیش کے چیف منسٹر کے طور پر چوتھی بار حلف لیا۔ پون کلیان نے بھی وزیر کے طور پر لیا حلف۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، اور سابق نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، سابق چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا، اور
رجنی کانت اور کے چرنجیوی جیسی مشہور شخصیات سمیت دیگر سرکردہ لیڈروں نے شرکت کی۔
آندھرا پردیش کے گورنر ایس عبدالنذیر نے نائیڈو اور دیگر کو حلف دلایا۔
یہ تقریب وجئے واڑہ کے مضافات میں کیسراپلی میں گناورم ہوائی اڈے کے قریب ہوئی۔
انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو گورنر ایس عبدالنذیر کے ذریعہ حلف لینے کے فوراً بعد گلے لگایا جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔