حیدرآباد/6نومبر(ایجنسی) آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو نے منگل کو کہا کہ ملک کے لیے حقیقی دیوالی تبھی ہوگی جب مرکز میں این ڈی اے حکومت کی "بدانتظامی" ختم ہو گی. عوام کو بھیجے اپنے دیوالی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے حقیقی دیوالی اس دن ہوگی جب این ڈی اے کا
خاتمہ ہوگا.
وزیر اعلی نے مرکز پر برستے ہوئے کہا کہ گزشتہ مہینے طوفان تتلی کی زرد میں آنے سے تباہ ہوئے آندھراپردیش کے متاثروں کے لیے ایک پیسہ بھی نہیں دے کر اس نے غیر انسانی رویہ کا مظاہرہ کیا ہے، انہوں نے کہا مرکز کے رویے کے باوجود ہم نے طوفان کے متاثرین کی مدد کی اور انہوں نے راحت پہنچائی.