نئی دہلی/13فروری(ایجنسی) سیاسی جماعتوں پر نظر رکھنے والی تنظیم ایسوسی ایشن ڈیموکریٹک ریفارمز (ADR)، نے پیر کو ملک کے 31 وزیراعلی پر ایک رپورٹ جاری کی ہے، رپورٹ میں ملک کے سب سے امیر اور سب سے غریب وزیراعلی کے بارے میں بھی بات کی گئی ہے، اسکے علاوہ رپورٹ میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ کتنے فیصدی وزیراعلی پر مجرمانہ معاملے درج ہے. اے ڈی آر کے نیشنل الیکشن واچ (نیو) کے ساتھ ملکر کیے گئے تخمینہ کے مطابق ہندوستان کے قریب 35 فیصد
وزیراعلی پر مجرمانہ مقدمات درج ہیں اور 81 فیصد وزیر اعلی کڑوڑپتی ہیں.
اسی طرح، 25 چیف منسٹرس 81فیصدی کڑوڑپتی ہیں . ان میں سے دو وزیراعلی کے پاس 100 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں. وزیر اعلی کے اوسط اثاثے 16.18 کروڑ روپے ہیں. تخمینہ کے مطابق ملک کے سب سے امیر وزیراعلی آندھرا پردیش کے چندرابابو نائیڈو ہے جن کی اعلان کردہ اثاثے 177 کروڑ روپے ہیں. وہیں سب سے کم اثاثے والے سی ایم تریپورہ کے سی ایم ہے جنکی جائیداد 27 لاکھ روپے ہے.